ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور فلم ساز  کی  گھرسے  کئی روز  پرانی  لاش مل گئی

نامور فلم ساز  کی  گھرسے  کئی روز  پرانی  لاش مل گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سینئر بھارتی فلم ساز ایم ایم بیگ اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے، وہ معروف چائلڈ آرٹسٹ بیبی گڈو کے والد تھے اور متعدد ہندی فلموں سے وابستہ رہے۔

 ان کے پبلسِسٹ حنیف زویری کے مطابق ایم ایم بیگ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، چار سے پانچ روز تک گھر سے باہر نہ نکلنے اور مکان سے بدبو آنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے دروازہ کھول کر اندر سے ان کی لاش برآمد کی اور اہلِ خانہ کو مطلع کیا، بعد ازاں میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ان کی عمر ستر برس سے زائد تھی۔

 ایم ایم بیگ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ہدایتکار کیا اور جے اوم پرکاش، وِمل کمار اور راکیش روشن کے ساتھ کام کیا  اور ’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘، ’آدمی کھلونا ہے‘ اور ’قرض چکانا ہے‘ سمیت مخلتف فلمی منصوبوں سے منسلک رہے۔

 بطور خودمختار ہدایتکار انہوں نے دو فلمیں بنائیں جن میں نصیرالدین شاہ کی فلم ’معصوم گواہ‘ شامل ہے جو دیلیز نہ ہو سکی اور دوسری فلم ’چھوٹی بہو‘ تھی جس میں شلپا شیروڈکر نے مرکزی کردار ادا کیا۔

 حنیف زویری کا کہنا ہے کہ بیگ کے راکیش روشن کے ساتھ خوشگوار تعلقات تھے اور انہوں نے ریتھک روشن کی پہلی فلم ’کہو نا پیار ہے‘ کے لیے ان کی ابتدائی فنی تربیت میں بھی معاونت کی تھی خاص طور پر مکالمہ ادائیگی اور آواز کے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے۔