ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیشں کی بھارت کےخلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلہ دیش کی بھارت کیخلاف26 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پہلے اوور میں محمد شامی نے سومیا سرکار کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی ، ہرشیت رانا نے بھی ا پنے پہلے اوور میں نجم الحسین شانتو کو آؤٹ کیا۔مہندی حسن میزاز 5 رنز بنا کر شامی کی گیند پر گل کو کیچ دے بیٹھے۔
بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے کہا کہ ٹیم کی تیاری سے خوش ہوں، ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز کو شامل کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرنا ہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔
بنگلہ دیش کا سکواڈ:
کپتان نجم الحسین شانتو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد اور تنظیم حسن
بھارت کا سکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا اور محمد شامی