وزیراعلی پنجاب کا محکمہ کھیل کے ملازمین کیلئے بڑا تحفہ

وزیراعلی پنجاب کا محکمہ کھیل کے ملازمین کیلئے بڑا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ کھیل کے ملازمین کو موٹر سائیکلز دی جائیں گی ۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی جانب سے محکمہ کھیل کے ملازمین کیلئےنئی موٹر سائیکلیں منگوائی گئی ہیں۔صوبہ بھر کے تحصیل، ڈسٹرکٹس اور ڈویژن آفسز میں ایک،ایک موٹر سائیکل دی جائیگی۔محکمہ کھیل کی جانب سے مجموعی طور پر 150موٹر سائیکلیں منگوائی گئی ہیں۔پنجاب کے تمام تحصیل سپورٹس افسران کو موٹر سائیکل دی جائیں گی۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض اور ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر آصف طفیل سپورٹس افسران میں موٹر سائیکل تقسیم کریں گے۔