گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آج رات موسم کی صورتحال  کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، شما ل مشرقی پنجاب ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

بدھ  کے روزموسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،کوہستان اوربالاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے۔

پنجاب

 صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ لاہور، جہلم،گجرات،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورنارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/ بونداباندی کا امکان ۔ مری ،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش / برفباری ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔