شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، مزید 70 افراد شکار

شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، مزید 70 افراد شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) شہر میں آوارہ کتے شہریوں کی زندگیوں کیلئے شدید خطرہ بن گئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 70 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے۔        

شہریوں کیلئے آوارہ کتے وبال جان بنے ہوئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں تاحال ناکم دکھائی دے رہی ہے، ضلعی حکومت اور انتظامیہ کے تمام تر اقدامات کے باوجود شہری بدستور آوارہ کتوں کا شکار بن رہے ہیں۔

 چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے 70 افراد کو کاٹ لیا۔ آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔  

دوسری جانب آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود تلفی سست روی کا شکار ہے۔ شہر کے پوش علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے آوارہ کتوں کی دہشت برقرار ہے جبکہ ضلعی کتا مار بریگیڈ کی کارروائیاں محض دعوؤں تک محدود ہیں۔

شاہ دی کھوئی، اللہ ہو چوک جوہر ٹاؤن، امیر چو، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، باگڑیاں اور مادر ملت روڈ پر آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔ نواب نگر، یوسف نگر، محلہ غلام محمد اور ابوبکر صدیق کالونی میں بھی آوارہ کتوں کی دہشت برقرار ہے۔

اسی طرح شیرا کوٹ، جے بلاک گلشن راوی میں آوارہ کتوں کی بھر مار نے ڈسٹرکٹ ڈوگ بریگیڈ کی کتا مار مہم کا پول کھول دیا۔ رواں برس کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی مجموعی تعداد3 ہزار تک پہنچ گئی۔