ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

  لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس  مامون رشید شیخ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے فیضان نصیر چوہان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے عدلیہ کی کارکردگی پر تنقید کی تھی اور وزیراعظم نے تقریر کے ذریعے زیر سماعت اپوزیشن کیخلاف مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

وکیل نے بتایا کہ یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، سپریم کورٹ نے 2013 میں عمران خان کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، عدلیہ مخالف بیان دینے پر سپریم کورٹ نے طلال چودھری اور نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاستدانوں کو سزا دی۔

 وکیل نے استدعا کی کہ عدالت عدلیہ مخالف بیان دینے پر وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے نا اہل قرار دے کر توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

Sughra Afzal

Content Writer