صاف پانی کیس :نیب نے ایک بار پھر حتمی بحث رکوادی

صاف پانی کیس :نیب نے ایک بار پھر حتمی بحث رکوادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : صاف پانی کیس میں سابق چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل  ،مسلم لیگ نوازکے سا بق ایم این اے انجنئیر قمرالاسلام سمیت 19ملزمان کو بری کرنے کی درخواست پر حتمی بحث نیب نے عین موقع پر رکوا تے ہوئے دوبارہ  تفتیش کرنے کی درخواست دے دی ،عدالت نے 21 مارچ تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔


  نیب نے صاف پانی کیس  اینٹی کرپشن عدالت سے لے کر سات ماہ قبل احتساب عدالت منتقل کرایا تھا، اس کیس میں مسلم لیگ ن  کے سابق ایم این اے  انجنئیر قمرالاسلام  ،سابق چیف ایگزیکٹو صاف پانی وسیم اجمل، وارث ملک،خالد ندیم بخاری سمیت19 ملزمان نامزد تھے ، احتساب عدالت نمبر 5 میں ملزمان 17 جنوری 2018سے پیش ہورہے تھے۔


احتساب عدالت میں نیب کا نیا آرڈیننس سامنے آنے پر وسیم اجمل اور دیگر ملزمان نے بری کرنے کی درخواست د ی جس پر وکلا کی آج  بحث ہونی تھی لیکن نیب نے عین موقع پر دوبارہ تفتیش کرنے کی درخواست دے دی۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ  ہم دوبارہ تفتیش کرنا چاہتے ہیں حتمی بحث نہ سنی جا ئے ،ملزمان کے وکیل ہمایوں امیر قریشی نے نیب کی اس درخواست کو کیس التوا میں ڈالنے کی سازش قرار دیا ۔


احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے وکلا کی حتمی بحث کو روکتے ہوئے  نیب کو ایک ماہ میں  اپنی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے مزید سماعت  21 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer