معروف بھارتی اداکار شتروگن سنہا لاہور پہنچ گئے

معروف بھارتی اداکار شتروگن سنہا لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)معروف بھارتی اداکار شتروگن سنہا معروف بزنس مین میاں اسد احسان کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے ، کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات جیسے بھی ہوں ، بھارتی فنکاروں کا پاکستانیوں سے پیار کم نہیں ہوتا ۔

معروف بزنس مین میاں اسد احسان کے صاحبزادے میاں احمد کی شادی بیوٹیشن حنا بیگ سے ہورہی ہے ،جس کی مہندی کی رسم بیدیاں روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس میں ہوئی، جس میں معروف بھارتی اداکار اور لوک سبھا کے رکن شتروگن سنہا بھی شریک ہوئے اور قوالی نائٹ میں مہمانوں کے ساتھ بیٹھے رہے ۔

لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریما خان بھی اس تقریب میں شریک تھیں، کہا جارہا ہے کہ شتروگن سنہا دو روزہ دورے پر لاہور آئے ہیں اور وہ یہاں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer