سٹی فورٹی ٹو اورسٹی ٹریفک پولیس کا ٹریفک آگاہی کیمپ کا 14 روزمکمل

سٹی فورٹی ٹو اورسٹی ٹریفک پولیس کا ٹریفک آگاہی کیمپ کا 14 روزمکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی: سفر کی منزل موت نہیں، جان ہے تو جہان ہے۔ سٹی فورٹی ٹو اورسٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے  ٹریفک آگاہی کیمپ کا چودھواں روزمکمل،

 تفصیلات کے مطابق بتی چوک پرسٹی فورٹی ٹو اورسٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سےٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ شہریوں میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی پمفلٹس  بھی تقسیم کیے گئے۔ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور دوران سفر موبائل کا استعمال نہ کرنے   بارے  آگاہی دی گئی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سٹی فورٹی ٹو اورسٹی ٹریفک پولیس کے بہت شکر گزار ہیں کہ وہ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کر رہے ہیں۔ ٹریفک وارڈن جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہے کہ شہری ان قوانین کی پاسداری کریں گے۔  ابھی تک شہریوں کی طرف سے بہت مثبت رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔