نیب: ملتان میٹروبس کرپشن انکوائری، متعلقہ افسران کی طلبی

نیب: ملتان میٹروبس کرپشن انکوائری، متعلقہ افسران کی طلبی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: ملتان میٹروبس میں کرپشن کی انکوائری کا معاملہ، نیب ملتان کے نوٹسز پر پنجاب حکومت کی تیاریاں مکمل، صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے سابق اور موجودہ تمام متعلقہ آفیسرز بدھ کو نیب میں پیش ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ملتان میٹروبس میں کرپشن کی انکوائری کے لیے نیب ملتان نے پنجاب کے دیگر صوبائی محکموں کو طلب کرنے کے بعد صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام اور افسران کو طلب کیا ہے۔ جس پر نیب ملتان کے نوٹسز پر پنجاب حکومت کی تیاریاں بھی مکمل ہو چکیں ہیں۔

صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے سابق اور موجودہ تمام متعلقہ آفیسرز نیب میں ملتان میں ڈپٹی ڈاریکٹر نیب آئی او محمد شاہد کے سامنے پیش ہونگے۔ بدھ کو نیب ملتان میں پیشی کے لیے سابق چئیرمین پی اینڈ ڈی عرفان الہی، سابق سیکرتڑی عارف انور بلوچ اور دیگر ممبران سمیت عملہ بھی شامل ہوگا۔

علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق افسران اور ٹرانسپورٹ سیکٹرز کے متعلقہ حکام نیب کو اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔ صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے منصوبہ کی منظوری پیپرا اور پلاننگ کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ پی اینڈ ڈی کے حکام سے ملتان میٹروبس پر خطیر بجٹ پاور وفاق کو اعتماد میں نہ لینے پر بھی قانونی سوالات پوچھے جائیں گے۔