سٹی42: پنجاب میں دھند نے تمام سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ تمام موٹر ویز بن ہو گئی ہیں، جی ٹی روڈ ، ملتان روڈ اور دوسری شاہراہوں پر دھند کی وجہ سے ٹریفک چلنے میں دشواریاں شدید ہو گئی ہیں۔ سڑکوں پر پھنسے ہوئے ڈرائیور شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند ہو چکی ہے۔
دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے ایم فور کو بند کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے موٹر وے پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ایمرجنسی کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کریں