سٹی 42: پنجاب اور سندھ میں دھند کا راج ہے ۔
لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ حدنگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔
منڈی بہاؤالدین میں حد نگاہ 100، گوجرانوالہ میں 200 میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ آج رات اور کل صبح کے دوران لاہور، سیالکوٹ، ناروال،ساہیوال سمیت کئی اضلاع میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
بالائی سندھ میں بھی دھند متوقع ہے ۔
دھند کے باعث موٹر ویز اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔