سٹی42: گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مشہور مقدمات کے فیصلے آج شب کچھ دیر میں سنائے جانے کی توقع ہے۔ یاسمین راشد سمیت تمام زیر حراست ملزم عدالت مین موجود ہین اور فیصلہ سنائے جانے کے منتظر ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل میں دونوں مقدمات کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنانے کے لئے تیاری مکمل ہے۔
دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں سمیت 46 ملزمان ہیں۔
مقدمات میں نامزد کئی کارکن ضمانت پر ہیں۔ انہیں قاعہدہ کے مطابق آس فیصلے کے وقت عدالت میں موجود ہونا چاہئے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ سزا ک ہونے کے ڈر سے کئی ضمانت پر رہا ملزم آج پیش نہیں ہوئے۔
مقدمہ کی مرکزی کردار ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں جن کو دیگر ملزموں کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ ملزموں کے وکیل بھی عدالت میں موجود ہیں اور سب فیصلہ سنائے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دونوں مقدمات کی سماعت مکمل ہونے کے فوراً بعد فیصلہ لکھنے کا عمل شروع کر دیا تھا۔ اس وقت وہ اپنے عملہ کو لکھوائے ہوئے فیصلہ کو خود پڑھ کر طریقہ کار کے مطابق اس تحریر میں ضرورت کے مطابق تصحیح کروا رہے ہیں۔
ان دونوں مقدمات میں شاہ محمود قریشی کا چالان پیش نہیں کیا گیا
گلبرگ میں ولیس کی گاڑیاں گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر میاں اسلم اقبال سمیت 4 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے ۔
کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں بھی میاں اسلم اقبال سمیت 12 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے ہیں ۔
پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 29 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا
کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں 24 ملزمان کا ٹرائل۔ مکمل کیا گیا
[6:35 PM, 12/20/2025] Iftikhar Ramey: Jamal udin Jamali