ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ کے فیوچرپر کس کا راج؟ فیصلہ ہو گا آج!

Asia Cup Under19 cricket, Dubai, Pakistan vs India, Final Match,
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایشیاکپ انڈر 19 کپ کا فائنل کل  دبئی میں ہو رہا ہے؛ روایتی حریف  پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنےسامنے ہوں گے اور گرین شرٹس کرکٹ کے مستقبل پر اپنے راج کی کل ابتدا کریں گے۔

 پاکستان نے سیمی فائنل میںبنگلہ دیش کی بہترین ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔  جبکہ انڈیا نے سری لنکا کی نسبتاً نرم ٹیم کو شکست دی اور اب اس کا فائنل میں  گرین شرٹس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

کل ہوئے میچ میں پاکستان نے بڑی سہولت کے ساتھ بنگلہ دیش کی بہترین ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ 

بارش کے باعث 27 اوورز فی اننگز کے میچ میں بنگلہ  دیش کی ٹیم 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، عبدل سبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گرین شرٹس نے 122 رنز کا ہدف جو 27 اوورز میں بنانا تھے، وہ صرف  17 ویں اوور میں  ہی حاصل کرلیا۔ سیمی فائنل کے بیسٹ بیٹ سمیر منہاس تھے۔ سمیر   69 رنز بناکر ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

 اندر نائنٹین کرکٹ ٹیموں سے ہی کرکٹ کے مستقل پر راج کرنے والے بیٹر، باؤلر آگے آئیں گے اور یہ طے ہے کہ اندر نائنٹین میں بہترین ٹیلنٹ پاکستان کے ٹوٹے پھوٹے میدانوں مین جنم لے کر  اب اپنے وجود کو دنیا سے منوا رہا ہے۔ 

ایشیا کپ کے فائنل سے پاکستان اندر نائنٹین جو برتری حاصل کریں گے وہ تادیر  گرین شرٹس کے روایتی حریف کے سینے پر سوار رہنے کا ٹکٹ  ثابت ہو گی۔