ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کا انقلابی رہنما عثمان ہادی کے انتقال پر سوگ کا اعلان

بنگلہ دیش کا انقلابی رہنما عثمان ہادی کے انتقال پر سوگ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بنگلہ دیش میں انقلابی پلیٹ فارم ’انقلاب منچ‘ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے انتقال پر ہفتہ کے روز ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔ یہ اعلان چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے جمعرات کی شب قوم سے خطاب میں کیا، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

سوگ کے موقع پر ملک کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی عمارتوں اور بیرون ملک بنگلہ دیشی سفارتی مشنز پر قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر جمعہ کے روز ملک بھر کی مساجد میں مرحوم کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ دیگر مذاہب کے عبادتی مراکز میں بھی دعا کی تقاریب ہوئیں۔

عثمان ہادی جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے 9 بجے سنگاپور جنرل ہسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئے تھے۔