سال 2023 :سب سے زیادہ استعمال کی جانیوالی سوشل میڈیا سائٹس کونسی ہیں ؟

سال 2023 :سب سے زیادہ استعمال کی جانیوالی سوشل میڈیا سائٹس کونسی ہیں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سال 2023 جارہا ہےجبکہ 2024 ء کی آمد آمد ہے،یہ سال جہاں ہنگامہ خیز خبروں کے حوالے سے اہم رہا تو لوگ انٹر نیٹ کی  دنیا میں بھی مگن پائے گئے،اس وقت مقبول ترین ویب سائٹ کونسی ہے جو انٹرنیٹ کے اربوں صارفین استعمال کرتے ہیں؟

یقیناً اس کا جواب گوگل ہے کیونکہ اس سرچ انجن کا استعمال دنیا بھر میں اربوں افراد کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہر سال کے اختتام پر دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل کے حصے میں ہی آتا ہے۔بس 2021 میں حیران کن طور پر ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے مقبول ترین ویب ایڈریس کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

 ٹک ٹاک نے فروری 2021 میں پہلی بار سب سے مقبول ویب سائٹ کا اعزاز محض ایک دن کے لیے حاصل کیا، تاہم مارچ میں اس کے پاس یہ پوزیشن زیادہ دن تک برقرار رہی۔ 2022 میں ٹک ٹاک کی گوگل اور فیس بک جیسی سائٹس کے خلاف بالادستی ختم ہوگئی اور 2023 میں بھی وہ دوبارہ ابھر نہیں سکی ہے۔

 کلاؤڈ فلیئر کی 2023 کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست میں ایک بار پھر گوگل نے نمبرون پوزیشن حاصل کی ہے۔گوگل کے بعد فیس بک کے حصے میں دوسرا نمبر آیا جبکہ تیسرے پر ایپل نے قبضہ جمایا ہے۔

 جہاں تک 2023 کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس کی بات ہے تو یہاں فیس بک نمبرون پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔انسٹاگرام تیسرے، ایکس یا ٹوئٹر چوتھے جبکہ اسنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ رہی۔اس سال جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی کیٹیگری بھی اس فہرست میں شامل کی گئی جس میں چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے حصے میں پہلا نمبر آیا۔