ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن جاری

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانیہ کے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن جاری کردیا گیا، نوٹ پر نئے بادشاہ چارلس سوئم کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔

بینک آف انگلینڈ نے کہا ہے کہ شاہ چارلس کا پورٹریٹ 5، 10، 20 اور 50 پاؤنڈ کے پلاسٹک نوٹوں پر شائع کیا جائے گا۔نئے نوٹوں کی سرکولیشن 2024 کے وسط سے شروع ہوجائے گی، شاہ چارلس کی تصویر نوٹ کے سرورق پر ہوگی۔

ملکہ ایلزبتھ دوئم کی تصاویر والے نوٹ بھی قبول کیے جائیں گے، اس سلسلے میں شاہی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں سے تبدیل کیا جائے گا۔