خاتون کا بہترین ہمسفر تلاش کرنے کیلئے انوکھا قدم

Russian woman advertised dozens of billboards to search for the best life partner
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خاتون نے بہترین ساتھی کی تلاش کیلئے بل بورڈز پر اشتہار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے کی وجہ سے روس پر پابندیاں عائد ہیں، روس بھر میں دیگر ایپس کے ساتھ ساتھ ڈیٹنگ ایپس ناقابل استعمال ہیں، 24  روسی خاتون  ماریہ مولونوا نے انوکھا قدم اٹھایا اور بہترین پارٹنر کی تلاش کیلئے درجنوں بل بورڈز پر اشتہار لگوا دئیے۔ ماریہ کے اشتہار کو دیکھ کر یوکرینی کروڑپتی 26 سالہ کاروباری شخصیت سیرہی خارخوشاہ نے ماریہ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور اشتہار کے جواب میں کہا کہ ’ملینئرز پیچھے دیکھو میں یہیں ہوں‘۔

سیرہی خارخوشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ماریہ کا اشتہار دیکھا تو مجھے ماریہ اچھی لگی، اسی لیے میں نے جواب میں بھی بل بورڈز پر اشتہار دیا کہ ’میں یہاں ہوں‘۔

26 سالہ نوجوان نے کہا کہ ’میں جنگ کی حمایت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا اور نا ہی ولادی میر پیوتن مجھے اچھا لگتا ہے لیکن مجھے روسی خواتین اچھی لگتی ہیں، میرے قریبی دوست سارے روسی ہیں‘۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر