ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے جھٹکے،شدت 6.4 ریکارڈ

Earthquake,America,california,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے،امریکا میں شمالی کیلیفورنیا کے علاقے میں 6.4 شدت کے زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔

 امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز ہمبولڈ کاؤنٹی سے 25 میل دور 16 کلومیٹر گہرائی میں تھا،زلزلے کے بعد ہمبولڈ کاؤنٹی میں 55 ہزار سے زائد گھر اور دفاتر بجلی سے محروم ہوگئے،مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد فرنڈیل پل میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں،لوگوں میں خوف پھیل گیا۔