میسی نے رونالڈو سے ایک اور اعزاز چھین لیا

میسی نے رونالڈو سے ایک اور اعزاز چھین لیا
کیپشن: Ronaldo and Messi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو سے سوشل میڈیا کی دنیا کا بڑا اعزاز چھین لیا۔

 لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کے درمیان ’گریٹ آف آل ٹائمز‘ سے متعلق بحث جاری رہتی ہے کیونکہ دونوں ہی ایک دوسرے کے ہم پلہ فٹبالرز ہیں۔

 ایسے میں سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم رہنے والے رونالڈو کے کروڑوں مداح بھی ان کا خوب ساتھ دیتے ہیں جس کی مثال ان کی ایک پوسٹ کا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کیا جانا ہے۔

19 نومبر کو کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر اپنی اور میسی کی تصویر کو شیئر کیا جس میں دونوں کو علامتی طور پر شطرنج کھلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ پوسٹ کو انسٹاگرام پر 4 کروڑ 19 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا جو اب تک کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

 تاہم اب لیونل میسی نے رونالڈو سے ان کا یہ اعزاز بھی چھین لیا جہاں ان کی جانب سے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ شیئر کی گئی پوسٹ کو 5 کروڑ 46 لاکھ سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں۔

 واضح رہے کہ یہ کسی بھی کھلاڑی کی اب تک سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن گئی ہے۔