دنانیر مبین نے شادی کیلئے  کس اداکار کا انتخاب کر لیا؟ 

Tik takar,actress
کیپشن: Dananeer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بناکر شہرت پانے والی لڑکی دنا نیر نے شادی کے لئے ایک پاکستانی اداکار کا انتخاب کرلیا۔
  تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا انسٹا گرام پر دنا نیر کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک سوال میں بطور آپشن دیئے گئے 3 ناموں سے متعلق جواب دیتی ہیں ۔دنانیر کو تین معروف اداکاروں کے ناموں کا آپشن دیتے ہوئے پوچھا جاتا ہے کہ اِن اداکاروں میں سے وہ کس کے ساتھ شادی، کس کا قتل اور کس کے ساتھ ڈیٹ کرنا چا ہتی ہیں؟

 سوال کے جواب میں دنا نیر مبین نے  اداکار شہریار منور سے متعلق کہا کہ و ہ شہریار منور کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گی۔ دنا نیر  نے مزید  کہا کہ احد رضا میر  شادی شدہ ہیں اسی لیے وہ احد رضا میر کو قتل اور بلال عباس خان سے شادی کرنا چاہیں گی۔ پاکستانی  اداکارہ دنا نیر مبین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے لیے اداکار بلال عباس خان کا انتخاب کریں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by LOLLYWOOD (@lolly.patakha)