کرکٹریاسر شاہ پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ؛ سنگین انکشافات

FIR on Cricketer Yasir Shah Friend
کیپشن: Yasir Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی یاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج ، مقدمہ نمبر 563 عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا، متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی سنگین الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی یاسر شاہ کے قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ نمبر 563 عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں درج ہوا،متاثرہ لڑکی کی خالہ سمیرا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی سنگین الزامات عائد کئے گئے۔

ایف آئی آر کےمتن میں بیان کیا گیا کہ یکم جون 2021 کو یاسر شاہ کی دعوت پر بھانجی فرح کے ساتھ لاہور گئی ،یاسرشاہ کے دوست فرحان نے موبائل نمبرلیکر دوستی بڑھائی اور یاسر، شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بات کرتا رہا،14 اگست کو میری بھانجی ٹیوشن سے واپس آرہی تھی فرحان نے اسے راستے سے ٹیکسی میں بٹھایا ۔

فرحان اسے صغری ٹاور کے فلیٹ نمبر 409 میں لےگیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیوبنالی،فرحان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا اس نے یاسر شاہ سے بھی دھمکی دلوائی ،یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہے کسی بھی مقدمہ میں پھنسادے گا۔

ایف آئی آر کےمتن میں مزید بیان کیا گیا کہ فرح کے مطابق فرحان نے اسے بلیک میل کر کے بیرسٹا کیفے ای الیون کےجا کر دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا،یاسر شاہ سے واٹس ایپ پر بات کی تو اس نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہے آپ فرحان سے فرح کی شادی کروا دیں ہم دونوں کا کام چلتا رہے گا ۔

یاسر شاہ نے فوج اور پولیس افسران سے تعلق اور کسی بھی مقدمہ پھنسانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں،پولیس نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کردی واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer