سٹی 42: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو اپنی تشہیری اسٹنٹ کے لیے اپنی حاملہ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیہا ککڑ نے اپنے آنے والے ایک گانے کی تشہیر کے لیے مداحوں کو پیغام دیا۔اس پیغام کے ساتھ انھوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ وہی تصویر شیئر کی جو انھوں نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق مداحوں کو بتانے کے لیے پہلے بھی شیئر کی تھی۔ اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کی تصویر کو ایک تشہیری اسٹنٹ قرار دے دیا۔
صارفین نے تمسخر اڑاتے ہوئے نیہا ککڑ کے گانے کو اس کی مارکیٹنگ کے باعث بلاک بسٹر قرار دے دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ہر چیز پر گانا بنادو، تو دوسرے نے لکھ ڈالا کہ اب تمھارے گھر میں کچھ بھی ہو، سیدھا گانا ریلیز کر دینا۔ ایک صارف نے لکھا کہ واہ، چونا پرو میکس ہے یہ تو۔
علاوہ ازیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو گانا ریلیز کی تشہیر دیکھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا ان کا حاملہ ہونا بھی سچ ہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ دونوں کی شادی رواں برس اکتوبر میں ہوئی تھی، جبکہ اپنی اس شادی کے دو سال بعد انھوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ حاملہ ہیں۔
نیہا ککڑ کے اس پیغام کے بعد ان کے لیے مبارکباد کی لائن لگ گئی تھی۔