ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات کامیاب، اساتذہ کا دھرنا ختم

مذاکرات کامیاب، اساتذہ کا دھرنا ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا کے باہر دھرنا دینے والے اساتذہ نے رات گئے مذاکرات کی کامیابی کے بعد احتجاج ختم کردیا، مظاہرین کو 21 دسمبر کو وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے ملاقات کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے آئے کنٹریکٹ اساتذہ کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ اساتذہ کے وفد کو کمشنر راولپنڈی کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی  ہے کہ 21 دسمبر کو ان کی ملاقات وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت سے کروائی جائے گی جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔ اس سے قبل  بنی گالا جانے کی کوشش پر پولیس کی جانب سے اساتذہ کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

اساتذہ کا موقف تھا کہ وہ 2014 میں این ٹی ایس کا امتحان دینے کے بعد کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے لیکن اب چھ سال نوکری کے بعد دوبارہ پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینے کا کہا جا رہا ہے، ہمیں بغیر کسی مزید امتحان کے مستقل کیا جائے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا احتجاج مکمل طور پر بے بنیاد ہے، دو ہفتے پہلے اساتذہ سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جو جاری ہے، احتجاج کرنے والے چند اساتذہ انتشار پسند جماعت مسلم لیگ ن کے بھیجے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے دو اے ای اوز، دو اساتذہ  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں، جو اساتذہ ہمارے رابطے میں ہیں وہ مکمل طور پر مطمئن ہیں اور کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جارہا نہ کسی کی تنخواہ روکی ہے پھر احتجاج کس بات کا ہے۔