پنجاب کےاہم محکمہ قانون کی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش

پنجاب کےاہم محکمہ قانون کی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب کےاہم ترین محکمہ قانون کی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی گئی، وزارت قانون نے 100 روز کے دوران مختلف اداروں کے لئے 31 قانون تیار کئے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو وزارت قانون کی جانب سے جمع کرائی گئی سو روزہ کارکردگی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت قانون نےصوبہ کےمختلف اداروں کے لئے 31 قانون تیار کئے۔ پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے 14 بل بھی سو روز میں تیار کئے گئے، وزارت قانون کی رپورٹ میں نمل کالج سے متعلق بل کی تیاری کا بھی ذکر کیا گیا۔

 صوبائی وزارت قانون کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں31 قوانین کے مسودات تیار کئے گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون نے مختصر عرصہ میں 14 مختلف اداروں کے ساتھ معاہدے کئے جن پر آئندہ عملدرآمد ہوگا۔      

Shazia Bashir

Content Writer