ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جوہر ٹاؤن ایکسپو سنٹر سیل

پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جوہر ٹاؤن ایکسپو سنٹر سیل
کیپشن: City 42- Johar Town Expo Centre
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی ): محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر جوہر ٹاؤن ایکسپو سنٹر کو سربمہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن ایکسپو سنٹر بھی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا نادہندہ نکلا، ایکسائز حکام نے ایکسپو سنٹرکے تمام دروازوں کو تالے لگا کر سیل کر دیا۔ ایکسپو سنٹرمیں ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن ایکسپو سنٹر پر 6 کروڑ 16 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہے۔

ایکسائز افسران کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے تالے توڑنے کی کوشش کی تو مزید کارروائی کریں گے۔ واجبات کی وصولی کیلئے کسی سے کوئی تفریق نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نادہندگان اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس جمع کرا دیں تاکہ انہیں پراپرٹی سیل ہونے کی پریشانی نہ ہو۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں