ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیڈنگلے ٹیسٹ: برطانوی گلوکارہ نے پاکستانی قومی ترانہ گا کر دل جیت لیے

ہیڈنگلے ٹیسٹ: برطانوی گلوکارہ نے پاکستانی قومی ترانہ گا کر دل جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انگلش سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے بدھ کو ہیڈنگلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پیش کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔

لورا رائٹ نے بغیر کسی ساز کے اپنی آواز میں پاکستان کا قومی ترانہ گایا جس پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھرپور داد دی۔ 

یہ دن انگلینڈ کے لیے بھی یادگار ثابت ہوا جہاں جو روٹ نے مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ 

انگلش بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر آؤٹ کردیا۔ 

ولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے۔

انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 59 رنز درکار ہیں۔ 


 


 

Ansa Awais

Content Writer