جمال الدین جمالی :چودھری پرویز الٰہی اوردیگر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نےکیس کی سماعت کی،پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکی،شریک ملزم سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی پیش ہوئے۔
پرویز الہٰی کی جانب سے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیارکیا کہ پرویز الہٰی بیمار ہیں ،ڈاکٹرز نےانہیں آرام کا مشورہ دے رکھا ہے۔
مقدمے کے دیگر شریک ملزمان حاضری کے لئے پیش ہوئے،مقدمہ میں ملازمت حاصل کرنے والے افراد بھی ملزمان نامزد ہیں،شریک ملزم مختار احمد رانجھا نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ پرویز الہٰی اوردیگر پر پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کا الزام ہے۔