آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیم بل پر دستخط نہیں کئے، صدر عارف علوی  

 آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیم بل پر دستخط نہیں کئے، صدر عارف علوی  
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     (ویب ڈیسک ) صدر مملکت عارف علوی نے  کہا ہے کہ  کہ میرا خدا گواہ ہے میں نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کئے۔
تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ”خدا گواہ ہے میں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کئے ، میں نے پاکستان آر می ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر بھی دستخط نہیں کئے ،میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اورآرمی ترمیمی بل 2023 سے متفق نہیں ،عملے سے کہا بغیر دستخط بلز مقرر ہ وقت میں واپس کریں تاکہ غیر موثر بنا یا جا سکے ،عملے سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا بل واپس جا چکے ؟یقین دلایا گیا کہ وہ بل واپس بھیج دیئے گئے ہیں “۔

 صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ” آج مجھے معلوم ہوا کہ میرے سٹاف نے میرے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے،اللہ سب جانتا ہے، وہ معاف کرنے والا ہے،میں ان سے بھی معافی مانگنا چاہتاہوں جو اس سے متاثر ہوں گے “۔