وزیراعلیٰ پنجاب کازیرتکمیل اکبرچوک فلائی اوورکادورہ، روزانہ کی بنیادپررپورٹ پیش کرنےکی ہدایت  

وزیراعلیٰ پنجاب کازیرتکمیل اکبرچوک فلائی اوورکادورہ، روزانہ کی بنیادپررپورٹ پیش کرنےکی ہدایت  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درے نایاب)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کازیرتکمیل اکبرچوک فلائی اوورپراجیکٹ کادورہ، رات میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیااور یوٹرن کی ڈیزائننگ بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے روزانہ کی بنیادپررپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ،ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔

 نگراں وزیراعلیٰ نےکالج روڈ تا اکبر چوک ماڈل سڑک بنانے کا حکم بھی جاری کیا ۔ٹاؤن شپ جنت چوک پارک کی تعمیر و بحالی کی ہدایت بھی کی،اکبر چوک فلائی اوورز کی تمام پائلیں اور پائل کیپس مکمل کر لی گئی ہیں،13ٹرانسمزاور 29 پیئرز مکمل کرلی گئیں، گرڈرز پر بھی دن رات کام ہو رہا ہے۔ فلائی اوورز کے 32 گرڈرز مکمل، 34 پر کام تیزی سے جاری ہے۔

 دونوں فلائی اوورز کے اطراف سڑکوں پر بھی کام جاری ہے۔ منصوبے سے منسلک 6 یوٹرنز مکمل کر لیے گئے، 4 یوٹرن پر کام جاری ہے۔روزانہ 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔