(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری مونس الٰہی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔
ق لیگی رہنما چودھری مونس الہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان میرے وزیراعظم ہیں اور اسد عمر کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا آئندہ عام انتخابات میں این اے 80 منڈی بہاؤالدین سے پی ٹی آئی کی امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے سے متعلق دعویٰ کرنے والا خط جعلی ہے۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما کی تردید اس وقت سامنے آئی جب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جانب سے مبینہ طور پر مونس الٰہی کو اس حلقے سے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
خط کے باعث قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا کہ معروف چودھری گھرانے کا نوجوان ق لیگ پارٹی چھوڑ رہا ہے۔
My pm is only @ImranKhanPTI and working with @Asad_Umar sb is amazing. A lot of respect and love for @PTIofficial family , but this is fake. pic.twitter.com/Mqdt6NaKBM
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) August 19, 2022
ذرائع نے بتایا کہ مونس الہی نے واقعی اسد عمر سے منڈی بہاؤالدین کے حلقے سے امیدوار بننے کے لیے کہا تھا تاکہ ان کے خاندان میں پھیلتے ہوئے اختلافات کو ختم کیا جا سکے۔