حکومت کا تحصیلداروں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا تحصیلداروں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب بھر میں تحصیلداروں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ, پنجاب بھر کے 161 نائب تحصیلدار میں سے 36 کو تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب بھر کے 161 نائب تحصیلدار میں سے 36 کو تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔  36 نائب تحصیلداروں میں سے 12 کو ریگولر ترقیاں دی گئی۔زرائع کے مطابق  24 نائب تحصیلداروں کو ان پے سکیل ترقی دی گئی ہے، ان  ترقی پانے والے نائب تحصیلدار کو بطور تحصیلدار خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائیگاجبکہ نائب تحصیلداروں کی خالی ہونے والی آسامیوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ نائب تحصیلداروں کی خالی آسامیوں پر پی پی ایس سی کےذریعے بھرتیاں کی جا ئیں گی۔ بورڈ آف ریونیو میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے دوران نائب تحصیلداروں کو ترقیاں دی گئیں۔