کاروباری او رتجارتی اداروں کے اوقات کار تبدیل کرنیکا فیصلہ

کاروباری او رتجارتی اداروں کے اوقات کار تبدیل کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا ا جلاس ہوا، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں کاروباری او رتجارتی اداروں کے نئے اوقات کار مقر ر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں کاروباری او رتجارتی اداروں کے نئے اوقات کار مقر ر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  پنجاب میں کاروباری ادارے صبح 8  بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

 

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ   کلینک، فارمیسی، کریانہ، گروسری او رجنرل سٹورکی دکانوں وغیرہ پراطلاق نہیں ہوگا، بازاروں، مارکیٹوں میں ماسک کی پابندی یقینی بنائی جائے، کورونا بتدریج کم ہو رہا ہے، احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے

 

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رش والے مقامات پراگر جانا ضروری ہو تو ماسک ضرور پہنیں،  اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا دیگر پابندیاں نرم کرنے کے لئے این سی اوسی کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صنعت اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer