ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف سیاسی شخصیات کا (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان

مختلف سیاسی شخصیات کا (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ظہور الٰہی روڈ(علی اکبر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات، ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے ملتان، حافظ آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں این اے 155 ملتان سے آزاد امیدوار ڈاکٹر خالد خان خاکوانی سابق صدر پی ٹی آئی ملتان، پی پی 126 جھنگ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر محمد آزاد ناصر، پی پی 71 حافظ آباد ٹکٹ ہولڈر ٹی ایل پی (تحریک لبیک پاکستان) سید شعیب شاہ بخاری اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی معروف سیاسی شخصیات ساجد رضا کھیتران اور عابد حسین کھیتران کمالیہ شامل ہیں۔

 اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ سے محبت کرنے والوں کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، وقت اور حالات نے انہیں راستے سے ہٹا دیا تھا، ہم اپنے دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتے، عوامی مسائل حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

 انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں جا کر پارٹی منشور کے مطابق آگاہی مہم چلائیں اور تنظیم سازی میں حصہ لیں۔ 

پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، مسلم لیگ (ق) کی کارکردگی باقی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں متاثر کن ہے، چودھری پرویزالٰہی کے سنہری کارناموں کو عوام کبھی بھلا نہیں سکتے۔

Sughra Afzal

Content Writer