ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریب عوام کیلئے سستی میٹروبس کی موجیں ختم

غریب عوام کیلئے سستی میٹروبس کی موجیں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غریب عوام کے لئے سستی میٹروبس پر سفری سہولیات کی موجیں ختم، پنجاب حکومت نے بالآخر میٹروبس کے کرایوں میں دس روپے کے اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹروبس کے کرایوں میں آضافے کا فیصلہ ایک سال بعد منظور کرلیا، کیبنٹ کمیٹی میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی پیش کردہ تجاویز پر کابینہ نے باقاعدہ منظوری دی۔   میٹروبس لاہور اور راولپنڈی کا  کرایہ20 روپے سے بڑھا کر 30روپے کر دیا گیا ہے، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، کیبنٹ ونگ کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق پنجاب حکومت میٹروبس اور اسپیڈوبس پر سالانہ بارہ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جس کو کم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا، حکام کے مطابق میٹروبس کے کرایوں میں اسٹیشن تا اسٹیشن نئے کرائے طے کیے جانے تھے لیکن حکومت کی سفارشات پر ایک سروے کرایا جس میں میٹرو پر سفر کرنے والے ستر فیصد افراد نے دس روپے کرائے کے اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان میٹروبس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، زرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے  پر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو آگاہ کرے گا جس کے بعد کرایوں میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer