قومی کھیل بچاؤ پروگرام، پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کرلیا

قومی کھیل بچاؤ پروگرام، پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی) دم توڑتی کلب ہاکی کی بحالی کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کرلیا، سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کہتے ہیں کہ کلب ہاکی کی بحالی کیلئے تمام اقدامات کریں گے۔

ملک میں دم توڑتی کلب ہاکی کی بحالی کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، ملک بھر میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر کلب ہاکی چیمپئن شپ کروائی جائے گی، ملک بھرمیں مجموعی طور پر 11 سو 44 ہاکی کلب ہیں جن میں سے 605 رجسٹرڈ ہیں، جن میں پنجاب کے 375، سندھ کے 67، خیبر پختونخواہ کے 126، بلوچستان کے 25 اور اسلام آباد کے 12 ہاکی کلبز رجسٹرڈ ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئن آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر ہاکی بحالی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے، جبکہ ڈسٹرکٹ، ریجن اور صوبائی سطح پر کلب ہاکی مقابلے کروائے جائیں گے۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹاؤن کی سطح پر ہاکی لیگ کروائی جائے گی جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو ہاکی کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer