ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی غیرت مند عوام کسی جبر اور دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی،ایرانی صد ر

ایران کی غیرت مند عوام کسی جبر اور دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی،ایرانی صد ر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے صد ر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ وعدوں کی پاسداری وہ واحد منطق ہے جو کسی بھی قسم کے مذاکرات کا جواز فراہم کرتی ہے۔ ایران کی غیرت مند عوام کسی بھی صورت جبر اور دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔

 ایرانی صد ر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پربیان جاری کیا ہے ،جس میں انہوں نےکہا ہے کہ امریکی حکومت کے ماضی کے طرز عمل اور کارکردگی کی وجہ سے ایران میں پائے جانے والے گہرے تاریخی عدم اعتماد کے علاوہ، حالیہ دنوں میں امریکی حکام کا غیر تعمیری اور متضاد رویہ ایک تلخ پیغام دے رہا ہے کہ وہ دراصل ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ ایران کی غیرت مند عوام کسی بھی صورت جبر اور دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔