ملک اشرف : کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا جنرل ہاؤس اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور، صحافتی مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس کی صدارت صدر ایسوسی ایشن محمد اشفاق نے کی۔ اجلاس کے آغاز پر محمد اشفاق کی عمرہ سے واپسی پر اراکین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والے اجلاس میں کورٹ رپورٹرز کے پیشہ ورانہ مسائل کو تفصیل سے زیر بحث لایا گیا۔ شرکاء نے عدالتی صحافت سے وابستہ صحافیوں کو درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی تاکہ صحافتی پلیٹ فارم کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جا سکے۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی جن میں سیکرٹری محمد ہارون، سینئر نائب صدر عمران احسان، سیکرٹری انفارمیشن رانا بلال احمد، نائب صدر شیخ زین العابدین اور نعمان نور شامل تھے۔

اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری افضل سیال، فنانس سیکرٹری رانا بلال، انفارمیشن سیکرٹری سلیمان اعوان اور سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا اسد شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سینئر کورٹ رپورٹرز ساجد ضیاء، حبیب چوہان، گل چمن شاہ، رائے شاہ نواز، فیصل خان، طارق خان، سبطین علی، ارشد علی اور شاہد چوہدری نے بھی شرکت کی۔ کورٹ رپورٹرز محمد وقاص، ناطق ریحان، ابوبکر، ملک اشرف، نوید، احسان علی اور یاسر عباسی سمیت دیگر صحافی بھی اجلاس کا حصہ تھے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عدالتی صحافت کے معیار کو بہتر بنانے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔