( ویب ڈیسک )دوسرے دور کے مذاکرات کیلیے ایرانی وفد پاکستان نہیں جائےگا،واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا ارادہ نہیں رکھتے۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا کےساتھ بات چیت ممکن نہیں،امریکا ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہا۔
ایران اپنے مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا،امریکا اب بھی غیر حقیقی مطالبات پر اصرار کررہا ہے،امریکا نے بحری ناکہ بندی جاری رکھ کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے سنجیدگی نظر نہیں آرہی ،امریکا کی جانب سے ٹھوس یقین دہانی درکار ہے۔
آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ کی گئی،ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں ہے ۔