عمران یونس:ایچ ای سی نے ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نوجوانوں کے درمیان سائنس پر مبنی مختلف مقابلے کرائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت کامیاب طلباء کو مکمل فنڈڈ ٹریننگ فراہم کی جائے گی جبکہ انہیں بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں شرکت کا موقع بھی دیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ طلباء کو بغیر داخلہ ٹیسٹ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اور انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں مفت تعلیم حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ فیس میں 100 فیصد تک چھوٹ، ماہانہ سکالرشپس اور 5 لاکھ روپے سے زائد انعامات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
خواہشمند طلباء 30 مئی 2026 تک پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔