ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ناکہ بندی کی خلاف ورزی ،امریکا نے  ایرانی جہاز قبضے میں لے لیا،تہران کا جلد جوا ب دینے کا اعلان

 ناکہ بندی کی خلاف ورزی ،امریکا نے  ایرانی جہاز قبضے میں لے لیا،تہران کا جلد جوا ب دینے کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے ایرانی جہاز کو قبضے میں لے لیا، سینٹکام نے ویڈیو جاری کردی، ایرانی فوج  نے بحری جہاز پر امریکی حملے کا بہت جلد جواب دینے کا اعلان کر دیا۔

 صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے ایک ایرانی جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔

 ٹرمپ نے کہا کہ قبضے میں لیے گئے ایرانی پرچم والے مال بردار بحری جہاز کا نام ’توشکا‘ ہے، امریکی بحریہ نے جہاز کے انجن روم میں سوراخ کرکے اسے روکا۔

 دوسری جانب ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ خاتم الانبیا کے ترجمان کاکہنا ہے کہ امریکی فوج کی مسلح ڈکیتی کا بہت جلد جواب دیں گے۔

 ترجمان نے کہا کہ امریکا نے ایران کے تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

 ایرانی جہاز چین سے ایران آرہا تھا،فورسز نے امریکی فوجی جہازوں پر ڈرون حملہ کیا۔