دوسرا ٹی ٹونٹی؛ گرین شرٹس نے کیویز کا بیس اوور پورے کرنا دوبھر کر دیا

 دوسرا ٹی ٹونٹی؛ گرین شرٹس نے کیویز کا بیس اوور پورے کرنا دوبھر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان ٹور پر آئی ہوئی کیویز ٹیم کو ٹی ٹونٹی میچ کے بیس اوور پورے کرنا اور سو رنز بنا لینا دوبھر ہو گیا۔ سترہ اووروں میں نیوزی لینڈ کے 8 بیٹر آؤٹ ہو گئے اور صرف 84 رنز بن سکے۔ پاکستان کے کئی سال بعد نیشنل ٹیم میں واپس آئے ورلڈ کلاس باؤلر عامر نے پہلے ہی اوور میں  ٹم روبنسن کی اہم وکٹ گرا دی تھی۔

 شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے اوور میں ڈیبیو بیٹر ٹم سیفرٹ کی وکٹ لی۔

سولہ اووروں کے اختتام پر کیویز نے 79 رنز بنائے ہیں اور ان کی 7 وکٹیں گر چکی ہیں۔  اِش سودھی اور جیکب  ڈفی وکٹ پر ہیں اور کیویز کا مجموعہ بہتر بنانے  کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ 

پاکستان کی باؤلنگ

پاکستان کی طرف سے بہترین باؤلر عامر  اور ابرار احمد ثابت ہو رہے ہیں۔ ابرار نے 4  اوورز میں 16 رنز دے کر  2 وکٹیں لیں۔ ان کی اکانومی ساڑھے تین ہے۔ عامر نے دو اووروں میں 8 رنز دے کر دو وکٹیں لی ہیں۔  شاہین آفریدی نے 3 اوورز میں 13 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔ 

دو  وکٹیں سپنر شاداب خان کے حصہ میں آئی ہیں۔

ٹاس جیت کر بابر کا فیصلہ

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے  دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیتا

بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔ بابر اعظم کا پہلے اپنے ورلڈ کلاس باؤلروں  کو آزمانے کا فیصلہ اب تک صحیح ثابت ہو رہا ہے۔

پاکستان کی سائیڈ

نیوزی لینڈ کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں اعظم خان انجری کا شکار ہو کر آج کے میچ اور پوری  نیوزی لینڈ سیریز سے ہی  باہر ہو گئے ۔اعظم خان کو ڈاکٹرز نے 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہے ، پنڈلی میں کھچاؤ کے باعث اعظم خان کے مکمل ٹیسٹ کرائے گئےاس لیے وہ آج کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

آج پاکستان کی باقی ٹیم وہی ہے جسے بابر اعظم نے کل میچ کے لئے منتخب کیا تھا۔ کل کا میچ ہو نہیں سکا تھا۔ اس میچ کے لئے کپتان نے تین نئے پلئیرز کو ڈیبیو کروایا تھا تاہم انہیں کھیلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا تھا۔

آج کھیلنے والی پاکستان کی ٹیم میں  بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، عثمان خان، ژاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر،  ابرار احمد شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی سائیڈ

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل  نبریس ویلے ایک نئے کھلاڑی ٹم روبنسن  کو ڈیبیو کروایا تھا۔ انہیں اوپنر بیٹر کی حیثیت سے بھیجا گیا تھا اور وہ شاہین آفریدی کے دوسری گیند ر بولڈ ہو گئے تھے۔ ان دو گیندوں کے بعد میچ بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔  یہ میچ پہلے ہی صرف پانچ اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ 
آج کے میچ کے لئے کیویز کے کپتان نے اپنی باقی سائیڈ کو برقرار رکھتے ہوئے انجری کا شکار ہونے والے جوش کلارکسن  کو باہر  بٹھایا ہے۔

توقع ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ آج بھی نئے بیٹر ٹم روبنسن اور ان کے ساتھ تجربہ کار بیٹر ٹم سیفرٹ کریں گے۔ 

نیوزی لینڈ  کی ٹیم میں آج ٹم سیفرٹ، ٹم روبنسن، ڈین فوکس کروفٹ، مارک چیپ مین، جیمز نیشم،  مائیکل بریس ویل (کیپٹن)  اِش سودھی، جیکؓ ڈفی، بین سئیرز،  جینجمن لِسٹر کھیل رہے ہیں۔

چار ڈیبیو بوائز؛ آج کچھ بھی ہو سکتا ہے

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کے دوسرے  ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی جانب سے تین نئے کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ایک نئے کھلاڑی کا  ڈیبیو کل بارش کے دوران کھیلی گئی دو گیندوں کی نذر ہو گیا تھا۔ ٹم روبنسن کا بھی ایک طرح سے ڈیبیو میچ آج ہی ہے۔   

کل شب راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بارش کے سبب کچھ تاخیر کا شکار ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کیپ دی گئی تھی لیکن انہیں کھیلنے کا عملاً موقع ہی نہیں ملا۔

آج  گرین شرٹس کے لئے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد  تینوں آج اپنے پہلے میچ میں کچھ کر دکھانے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

 نیوزی لینڈ کے  ٹِم روبنسن نے بھی کل کے میچ سے نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے آغاز کیا جو ان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ وہ پہلے اوور کی دوسری گیند پر بولڈ ہو گئے تھے۔ کل کے میچ میں خراب موسم اور خراب قسمت کا شکار ہونے والے ٹم روبنسن آج دوبارہ اسی وکٹ پر قسمت اور مہارت آزما رہے ہیں۔

چار نئے کھلاڑیوں کے ساتھ شروع ہونے والے  اس میچ میں کچھ بھی نیا ہو سکتا ہے۔