ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سازش یا مداخلت؟ نئے وزیر داخلہ کا بڑا بیان آگیا

امریکی سازش یا مداخلت؟ نئے وزیر داخلہ کا بڑا بیان آگیا
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، قوم کو جواب دیں، جلسوں میں " ابسلوٹی ناٹ" کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے امریکیوں سے ملاقات کے لئے "ابسلوٹی ییس" کیوں کہا۔

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، قوم کو جواب دیں ۔ امریکی رکن کانگریس محترمہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جاکر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟ اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو میں تحقیقات کراؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے۔ یہ نہ ہو کہ عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دنوں بعد ایک اور خط سامنے لے آئے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قوم کو امریکہ کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا ۔ جلسوں میں " ابسلوٹی ناٹ" کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے امریکیوں سے ملاقات کے لئے "ابسلوٹی ییس" کیوں کہا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer