قیدیو ں کو ریلیف دینے کے لئے اہم اقدام

Ig jail,reliefe,prisoners,
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)قیدیوں کی شکایات کےلئے آئی جی جیل نے پریژنرشکایت سیل قائم کردیا گیا۔شکایت سیل میں قیدی اور انکے رشتہ دار فون کال کرکے شکایت درج کرواسکیں گے۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایت پر پریزنز شکایت سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس سلسلہ میں پنجاب بھر کے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق اندرون اور بیرون جیل کی نمایاں جگہ پر شکایت سیل کا فون نمبر اور وٹس ایپ نمبر آویزاں کیا جائے گا۔ان نمبر پر قیدی اور انکے ورثاء کال یا وٹس ایپ کر کے جیل انتظامیہ کے خلاف اپنی شکایت درج کرا سکیں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ شکایت سیل کے قیام کا مقصد ہے کہ قیدیوں اور انکے ورثاء کی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جا سکے۔