ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کیخلاف بڑاانکشاف ؛مفتاح اسماعیل نے خط لہرادیا

عمران خان کیخلاف بڑاانکشاف ؛مفتاح اسماعیل نے خط لہرادیا
کیپشن: Imran Khan And Miftah Ismail
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کیخلاف بڑاانکشاف کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران خط لہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان کیخلاف ایک خط میں بھی دکھاناچاہتاہوں، یہ خط عمران خان کی نااہلی کاثبوت ہے، یہ خط جیب میں ڈال کرنہیں لےجاؤں گا۔

وزیرخزانہ نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے اسد عمر کو وزارت سے نکالا ،اسد عمر نے ایک سال میں 9.1 فیصد بجٹ خسارہ کیا ،ملک میں مہنگائی 17.3 فیصد ہے ۔ن لیگ کے 5 سال بجٹ خسارہ 16سو ارب تھا ۔جبکہ رواں سال 56 سو ارب کا بجٹ خسارہ ہے ۔