ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار کردیا

چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار کردیا
کیپشن: Chief Secretary
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے خط لکھنے پر پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ اسپیشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دیا تھا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کا تبادلہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری آفس کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ کر اپنی ذمہ داری نبھائی، آئین کی خلاف ورزی پر گورنر کو آگاہ کرنا پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری تھی۔

چیف سیکرٹری آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات درست تھے۔