آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: Weather
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم :لاہور میں سورج اور بادلوں کی انکھ مچولی کا سلسلہ جاری  ہے،مطلع گرم اور خشک رہے گا ، ہلکی ہوائیں چل رہی  ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکاموجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ہو امیں نمی کا تنا سب 40 فیصد اور ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی  ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 39رہے گا۔

دوسری جانب شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس  کی شرح 161 ریکارڈ کی گئی ۔محمد نگر 375, فیز 8 ڈی ایچ اے 196, یو ایس قونصلیٹ 194, فدا حزین 180, فتح گڑھ 167, مال روڈ اور ماڈل ٹاون میں 164 ائیر کولاٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی ۔واضح رہے کہ پاکستان آلودہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔