ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیخلاف پرویزالہیٰ اسمبلی ملازمین کے شانہ بشانہ

کورونا کیخلاف پرویزالہیٰ اسمبلی ملازمین کے شانہ بشانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر )  کورونا وائرس کے خلاف سپیکر چوہدری پرویزالہیٰ بھی سرگرم، اسمبلی ملازمین کے شانہ بشانہ مصروف دن گزارا، سپیکر نے اسمبلی ملازمین کو احتیاطی تدابیر اپنائے رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

شہر میں کورونا کے وار تیز ہوئے تو اسپیکر چوہدری پرویزالہیٰ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کا حوصلہ بڑھانے خود بھی عملی طور پرمیدان میں آگئے۔

سپیکر اسمبلی داخلی دروازے پر لگی ڈس انفیکشن ٹنل سے عام افراد کی طرح گزرے، چوہدری پرویزالہیٰ نے چیمبر اور کمیٹی روم میں اراکین اسمبلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران سے ملاقات میں سماجی فاصلوں کے اصولوں کو بھی برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی سمیت ملازمین کی صحت عزیز ہے، سب نے احتیاطی تدابیر کو اپنائے رکھنا ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسمبلی میں موجود ہینڈ سینی ٹائزرز اور ڈس انفیکشن ٹنل کا استعمال کرنا ہے، خود بھی محفوظ رہنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔

یاد رہے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کی ہدایت پر فنانس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ آج ہونے والے فنانس کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر مالی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اسمبلی سیکرٹریٹ کی زیر تعمیر عمارت اور دیگر امور بھی ایجنڈا میں شامل ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے اراکین اسمبلی کو آن لائن پورٹل دینے کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا۔ پنجاب کے بجٹ پر تجاویز کے لیے اراکین اسمبلی کو محکمہ فنانس کی جانب آن لائن پورٹل کی سہولت دی گئی ہے، لیکن پنجاب اسمبلی کے 370 کےایوان میں سے بجٹ پر تجاویزصرف چند اراکین نے دی ہیں۔

محکمہ فنانس نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی بارے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں اراکین اسمبلی کا بجٹ تجاویز دینے پر جو رویہ رہا وہ اب بھی برقرار ہے۔ آن لائن پورٹل کا اراکین اسمبلی فائدہ نہیں اٹھا رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کو آن لائن پورٹل کے لاگن اور پاس ورڈ بھجوائے جاچکے ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے محکمہ فنانس کو یقین دلایا ہے کہ رواں ہفتے میں اراکین اسمبلی کی جانب سے اچھا ریسپانس آئے گا۔