سٹی 42 : قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر تنقید کرنیوالے گوتم گمبھیر کا منہ بند ہوگیا۔بوم بوم کے مداح نے کرارا جواب دے کا بولنے کا نہ چھوڑا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ کے درمیان کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی گرما گرمی کوئی نئی بات نہیں ہے، ماضی میں شاہد خان آفریدی اور گوتم گمبھیر کی دوران میچ لڑائی ہوئی تھی، جس میں گوتم گمبھیر مغلظات بکتے ہوئے نظر آرہے تھے بعد میں امپائر نے معاملہ سلجھایا تھا۔
گوتم گھمبیر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ آفریدی کی عمر کیا تھی، لیکن میرے ریکارڈ سب کو یاد ہیں، شاہد آفریدی میں آپ کو یاد دلاتا ہوں، 2007ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں 54 گیندوں پر 75 رنز بنائے تھے اور اس میچ میں آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور ہم ورلڈ کپ جیت گئے تھے۔
گوتم گھمبیر نے مزید کہا کہ اور ہاں میں جھوٹوں کے بارے میں اپنا ایسا ہی جارحانہ رویہ رکھتا ہوں، بھارتی کھلاڑی کے ردعمل میں پاکستانی نوجوان حسن شیغان نے گوتم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنا موازنہ نمبر 7 کے بیٹسمین سے کررہے ہو، ٹی ٹوئنٹی گیم آپ کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔
Someone who doesn’t remember his age how will he remember my records!OK @SAfridiOfficial let me remind u one: 2007 T20 WC final, Ind Vs Pak Gambhir 75 off 54 balls Vs Afridi 0 off 1 ball. Most imp: We won the Cup. And yes, I’ve attitude towards liars, traitors & opportunists.
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) April 18, 2020
حسن شیغان نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ ریکارڈ سامنے رکھ کر گوتم گمبھیر کو لاجواب کردیا، ٹویٹر صارف نے لکھا کہ تمہارے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 187 رنز 26.71 کی اوسط سے ہیں اور یہ کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے کم رنز ہیں۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے گوتم گھمبیر کو یاد دلایا کہ اسے مین آف دی میچ پھر بھی نہیں ملا اور عرفان پٹھان یہ ایوارڈ لے گیا جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ شاہد آفریدی کو ملا تھا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے گوتم گھمبیر کو بھارت کے خلاف وہ میچ یاد دلایا جب پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، 4 گیندوں پر 9 رنز کی ضرورت تھی اور شاہد آفریدی اکیلے کھڑے تھے اور شاہد آفریدی نے مسلسل دو چھکے مار کر ایک ہارا ہوا میچ جتوادیا تھا۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے گوتم گھمبیر کا وہ کلپ شیئر کیا جب دوران میچ غیر ملکی کمنٹیٹر جیفری بائیکاٹ گوتم گھمبیر کو کہتے نظر آئے، گوتم گھمبیر کو بھارتی بھی آئینہ دکھانے میں پیچھے نہ رہے۔
ایک بھارتی نے آئینہ دکھاتے ہوئے گوتم گھمبیر سے کہا کہ میچ ٹیم ورک سے جیتا جاتا ہے۔ آپ ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے صرف آپ نے ہی پرفارمنس دکھائی باقی 10 کھلاڑیوں نے تو کچھ نہیں کیا۔ اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ آپ نے اکیلے میچ جتوایا تو یہ غلط بات ہے۔