وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری آمنے سامنے

وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری آمنے سامنے

سٹی42: پنجاب میں ایک ہی تاریخ میں ایک ہی ادارے کے 2 سربراہ لگا دئیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری آمنے سامنے۔     

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک ہی تاریخ میں ایک ہی ادارے کے 2 سربراہ لگادیئے گئے، اس اقدام سے پنجاب حکومت اور بیوروکریسی میں کوآرڈینیشن کا فقدان سامنے آیا ہے، وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنا اپنا چئیرمین ٹیوٹا لگادیا۔ دونوں کے نوٹیفیکشن ایک ہی دن میں جاری کئے گئے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے حافظ فرحت عباس کو جبکہ چیف سیکرٹری نے طاہر خورشید کو چئیرمین ٹیوٹا لگادیا۔

 19 اپریل کو ایک ادارے میں دو سرابراہ لگانے سے حکومت اور بیوروکریسی کی کھینچا تانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer